ایک نیوز:بلوچستان کےدرالحکومت کوئٹہ میں24 گھنٹوں کے دوران دو دھماکے ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق پہلے کوئٹہ کے موتی رام روڈ پر دھماکا ہوا جس کے بعد کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر دستی بم پھٹا۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بروری کے مغربی بائی پاس پر دستی بم پھٹنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔
دھماکے میں ہلاک شخص کی لاش اور زخمی کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ کے وسطی علاقے موتی رام پر قومی پرچم اور ڈیکوریشن کا دیگر سامان فروخت کرنے والی دکان میں دھماکا ہوا تھا،دھماکے سے د کانوں کی چھتیں گرگئیں اور ایک دکان میں آگ لگ گئی تھی۔
پولیس کے مطابق آگ کو فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر بجھا دیا، دھماکے سے ایک دکاندار ارسلان اور اس کا ہیلپر نذیر احمد زخمی ہوگیا جسے کوئٹہ کے سول ہسپتال کے ٹراماسنٹر میں منتقل کردیا گیا ،جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
بم ڈسپوزل اسکوارڈ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کر رہا ہے۔
کوئٹہ:شہر دھماکوں سے لرز اٹھا، ایک شخص جاں بحق
Aug 11, 2023 | 04:59 AM