ایک نیوز :محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے، جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے جبکہ شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
Aug 11, 2023 | 00:25 AM