ایک نیوز :سابق وزیرمملکت خارجہ حناربانی کھر نے سائفر کے حوالے سے کہا کہ جریدے میں اسٹوری لکھنے والا کہہ رہا ہے کہ مجھے نہیں پتا کہ دستاویز صحیح ہے یاغلط؟
تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حنا ربانی کھر نے کہا کہ خبر میں بار بارکہاگیاکہ سورس ملٹری ہے، مجھےلگ رہا ہے کہ سورس سے متعلق الٹا کہا جارہا ہے، ایک فیکٹ ہے کہ ایک سائفر غائب ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نےخودکہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بعد جو حکومت آئی کیا اس نے روس سے تعلقات ختم کردیے؟ کیا ہم نے یوکرین پر نیوٹرل مؤقف ختم کردیا؟ سازش کے خدوخال وجود ہی نہیں رکھتے، انٹرنل ڈاکومنٹ پر آج سے پہلے کسی نےسیاست نہیں کی۔یاد رہے کہ ’انٹرسیپٹ‘ نامی امریکی ویب سائٹ نے ایک خبر شائع کی ہے جس میں سائفر کا مبینہ متن شامل کیا گیا ہے۔