شہباز گل پر تشدد ہوا کہ نہیں؟ میڈیکل رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

Aug 11, 2022 | 23:13 PM

ایک نیوز نیوز: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا میڈیکل کروالیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال میں 3 رکنی میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کا میڈیکل کیا، جس کی رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں شہباز گل پر کسی قسم کا تشدد ثابت نہیں ہوا اور انہیں صحت مند قرار دیا گیا ہے۔ انہیں کوئی بیماری لاحق نہیں ہے۔

یاد رہے کہ شہباز گل کے وکیل نے الزام عائد کیا تھا کہ پولیس نے دوران حراست ان کے مؤکل پر تشدد کیا ہے۔ تاہم میڈیکل رپورٹ میں ان کے دعوے کی نفی ہوگئی ہے۔ پولیس حکام جمعہ کو رپورٹ عدالت میں پیش کردیں گے۔ 

مزیدخبریں