سلیم بیگ کی ایک سال کیلئے دوبارہ چیئرمین پیمرا تعیناتی کی منظوری

Aug 11, 2022 | 21:34 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز نیوز: وفاقی کابینہ نےسلیم بیگ کی ایک سال کیلئے دوبارہ چیئرمین پیمرا تعیناتی کی منظوری دے دی۔

 ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری سرکولیشن سمری کےذریعے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلئے صدر مملکت کو ایڈوائس بھجوائی جائے گی۔

چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی چار سالہ مدتِ تقرری 28 جون کو ختم ہوگئی تھی جس کے بعد سے عہدہ خالی تھا۔

مزیدخبریں