ایک نیوز نیوز: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی بھتہ مافیا سرگرم ہوگیا۔
لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں بھتہ نہ دینے پر تاجر کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تاجر عدیل کو مبینہ طور پر سیف اللہ گروپ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
بتایا گیا ہے کہ مقتول تاجر نے بھتہ کی شکایت کی درخواست تھانہ اسلام پورہ میں درج کروائی تھی۔ قتل کے حوالے سے پولیس افسران نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ بھتہ سمیت مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔