سبزی خورخواتین میں کولہے کی ہڈی کے فریکچر کا امکان زیادہ ہوتا ہے، تحقیق

سبزی خورخواتین میں کولہے کی ہڈی کے فریکچر کا امکان زیادہ ہوتا ہے، تحقیق

ایک نیوز نیوز: سبزی خورخواتین کے کثرت سے گوشت کھانے والی خواتین کی نسبت بڑھاپے میں کولہے کی ہڈیوں کے فریکچر کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

برطانیہ میں ریسچرز نے 26 ہزار خواتین کا 22 سالہ خوراک اور صحت کا تجزیہ کیا تو انہیں معلوم ہوا کہ گوشت خورخواتین کی نسبت سبزی خورخواتین کے کولہے کی ہڈی کے فریکچر تین گنا زیادہ ہوئے۔

ریسرچرز کے مطابق اس کی وجہ ابھی تک واضح طور پر تو سامنے نہیں آ سکی۔ ان کا خیال ہے کہ سبزی کھانے والی خواتین کو مناسب مقدارمیں غذائی اجزا نہ ملنے کی وجہ سے ہڈی اور پٹھوں کی نشوونما نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے وہ گر جاتی ہیں اور ہڈیاں توڑ بیٹھتی ہیں۔

ریسرچرز کو 35 سے 69 سال کی 26 ہزار خواتین کی صحت کے مطالعہ سے ظاہر ہوا کہ 822 یا 3 فی صد کے 22 سال میں کولہے کے فریکچر ہوئے۔ ان میں سے 28 فی صد خواتین سبزی خور تھیں اور صرف ایک فی گوشت خور۔