ایک نیوز نیوز: کینٹکی میں صدارتی ہیلی کاپٹر سے اترتے ہی امریکی صدر جو بائیڈن کی مزاحیہ صورتحال کا کا سامنا کرنا پڑا۔
کینٹکی پہنچنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی صدر مملکت جوبائیڈن کا کوٹ اورعینک گر گئی۔
تفصیلات کے مطابق بائیڈن اپنی نیلی جیکٹ سولو پہننے میں ناکام رہے جس کے بعد خاتون اول جِل بائیڈن کو اندر آنے اور اسے بائیڈن کو پہنانے میں مدد کرنے کا اشارہ کیا۔ کوٹ پہننے کے بعد ان کے چشمے جو بائیڈن برسوں سے پہنتے آ رہے ہیں گر گئی، لیکن خاتون اول نے دوسری بار مداخلت نہیں کی بلکہ صدر نے خود ہی جھک کر انہیں اٹھایا۔
تفصیلات کے مطابق بائیڈن سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا معائنہ کرنے کے لیے کینٹکی گئے تھے۔ سیلاب نے حالیہ ہفتوں کے دوران ریاست کینٹکی کو متاثر کیا جس سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
پچھلے ہفتے بائیڈن نے ریاست کو "آفت زدہ علاقہ" قرار دیا تھا۔ جس سے ہنگامی کاموں کے لیے وفاقی فنڈنگ تک رسائی کی اجازت دی گئی تھی، کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد امریکی صدر کا امریکا کے اندر یہ پہلا دورہ ہے۔
President Biden struggles to put on his blazer before dropping his trademark Aviators pic.twitter.com/6t0oQFw0H2
— Breaking911 (@Breaking911) August 8, 2022