ایک نیوز نیوز: چوری کی وارتوں کی خبریں تو آئے روز آتی ہیں مگر چوری سے جڑی ایک تازہ خبر واردات کا تیز رفتاری سے انجام دینے کا واقعہ ہے۔
یہ واقعہ امریکا میں پیش آیا جہاں چوروں نے پینتالیس سیکنڈ میں جیولری کی دکان لوٹ لی۔4 مسلح ڈاکوؤں نے دن کی روشنی میں نیو یارک سٹی میں ایک زیورات کی دکان پر مسلح ڈکیتی کی سیف کو تباہ کر کے سیف میں موجود زیورات لوٹ لیے۔ دکان کے اندر اور باہر لگے سی سی ٹی کیمروں میں چوری کی واردات کو دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چوروں نے ماسک پہنے ہوئے تھے۔ انہوں نے 2 ملین ڈالر سے زیادہ کے زیورات چرائے ہیں۔
ویڈیو کا آغاز ایک شخص سے ہوا جس نے سٹور کا دروازہ کھولا اور وہاں کھڑا ہو کر بظاہر چوری کے جرم پر پردہ ڈال رہا تھا۔ پھر کالے کپڑے اور ماسک پہنے دو چور اندر داخل ہوئے اس کے بعد تیسرا چور اندر آیا۔ایک چور نے ہتھوڑے سے سٹور میں موجود شیشے کے ڈبوں کو توڑنے کے لیے آگے بڑھا جبکہ دو دوسرے نے زیورات لوٹ کر ایک بڑے تھیلے میں رکھ دیے۔یہ جرم جمعہ کی دوپہر 2:30 بجے پیش آیا۔ چوروں کو فرار ہونے میں صرف 45 سیکنڈ لگے۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ڈکیتی اتنی منظم تھی کہ ہتھوڑے کے وار اتنے زوردار تھے کہ انہیں لگا کہ انہیں گولیوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
پولیس نے ملزمان کی شناخت کے لیے تفتیش شروع کردی ہے۔ امریکی پولیس نے چوروں کی گرفتاری میں مدد پر 3500 ڈالر انعام کا بھی اعلان کیا ہے۔
????WANTEDimage001.pngfor a Robbery at Rocco's Jewelry located at 2521 Webster Avenue #fordham #bronx On 8/05/22 @ 2:38 PM Reward up to $3500 Seen them? Know who they are? Call 1-800-577-TIPS or DM us! Calls are CONFIDENTIAL! #yourcityyourcall pic.twitter.com/uUdfFHRjzj
— NYPD Crime Stoppers (@NYPDTips) August 6, 2022