25 مئی کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا آغاز، 12 ایس ایچ اوز معطل

 وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کے مطابق 12 ایس ایچ اوز  معطل کرکے انکوائری کا  آغاز کردیا گیا ہے۔ (فائل فوٹو)
کیپشن:  وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کے مطابق 12 ایس ایچ اوز  معطل کرکے انکوائری کا  آغاز کردیا گیا ہے۔ (فائل فوٹو)

ایک نیوز نیوز:  پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران 25 مئی کو  ہونے والی کارروائیوں میں ملوث پولیس افسران کے خلاف کارروائی کا  آغاز کر دیا۔

 وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کے مطابق 12 ایس ایچ اوز  معطل کرکے انکوائری کا  آغاز کردیا گیا ہے۔

 ہاشم ڈوگر کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں چھپے لوگوں کا جلد  پنجاب میں استقبال کریں گے، ن لیگ کے جن رہنماؤں کے خلاف تھانوں میں درخواستیں آئیں ان کےخلاف قانون اپنا راستہ بنائےگا۔

صوبائی  وزیر داخلہ کا کہنا ہےکہ نواز  شریف اور خواجہ آصف کے اداروں کے خلاف بیانات سب کے سامنے ہیں۔  اداروں کی جانب سےکہا گیا تو نواز شریف، خواجہ آصف اور دیگر کے خلاف پولیس کارروائی کرےگی۔