ایک نیوز نیوز: ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگر کے خلاف راولپنڈی میں کاروائی کرتے ہوئے 3 جعلی ٹریول ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ملزمان سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ برآمد کیے گیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تینوں ملزمان لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھیجوانے کے لیے لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث ہیں۔ گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت کاشف نعیم، راجہ راشد اور زوہیب عالم کے نام سے ہوئی ہے۔ ایف آئی نے گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔