وزیراعظم شہباز شریف کی نریندر مودی سے ملاقات شیڈول

Aug 11, 2022 | 17:03 PM

muhammad zeeshan

 ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ ماہ کے وسط میں اہم ممالک کے سربراہان سے رسمی اور شیڈول ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں روس،  چین اور  ایران کےصدورکے علاوہ بھارتی ہم منصب نریندر مودی بھی شامل ہیں۔

ملاقاتیں اور رابطے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں ہوں گی جو 15 اور 16 ستمبر کو مسلمانوں کے تاریخی اور ثقافتی مرکز سمرقند میں ہوگا۔

وفاقی دارالحکومت کے سفارتی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 28 جولائی کو ہونے والے تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس، جس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی شرکت کی تھی، اس میں ہونے والے فیصلوں میں اس یقین کا اظہار کیا گیا تھا کہ تنظیم کے سربراہی اجلاس میں رکن ممالک کے تمام سربراہان بالمشافہ شرکت کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ ماہ کے وسط میں اہم ممالک کے سربراہان سے رسمی اور شیڈول ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں بھارتی ہم منصب نریندر مودی بھی شامل ہیں.

مزیدخبریں