پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی، پنڈی والے بچ گئے

Aug 11, 2022 | 17:00 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میں جعلسازی مکروہ دھندہ بے نقاب کردیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان کی سربراہی میں جعلی کولڈ ڈرنکس بنانیوالی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا۔ 2076 لٹر معروف برانڈز کی جعلی کولڈ ڈرنکس، 5000 خالی بوتلیں اور مختلف برانڈز کے 20 کلو ڈھکن برآمد کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 2 فلنگ مشینیں، 3 گیس سلنڈر، 1 مکسنگ مشین،  16 کلو جعلی پیکنگ میٹریل اور  مضر صحت کیمیکلز کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ 

خفیہ اطلاعات ملنے پر چاکرہ میں 4 گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے موقع پر جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے کولڈ ڈرنکس کا معائنہ کیا۔ جعل سازی پر فیکٹری مالک کیخلاف مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔ معروف برانڈز کے نام پر تیار جعلی کولڈ ڈرنکس کو راولپنڈی کے گردونواح میں سپلائی کیا جاتا تھا۔ جعل ساز مافیا کی سرکوبی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-11/news-1660218973-4904.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-11/news-1660218977-9675.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-11/news-1660218980-3825.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-11/news-1660218982-5908.mp4

مزیدخبریں