ترقی پذیر ممالک کرپٹو کرنسی میں لین دین ختم کریں، اقوام متحدہ

Aug 11, 2022 | 16:17 PM

ایک نیوز نیوز: اقوام متحدہ نے ترقی پذیر ممالک  سے کرپٹو کرنسی  میں لین دین ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ ادارے نے کہا ہے کہ کرپٹو جیسی کرنسی سے انفرادی اور اداروں کی سطح پر کچھ فوائد حاصل ہوئے تاہم یہ غیرمستحکم معاشی اثاثوں میں ہی شمار ہورہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسی کرنسیوں سے ہونے والے فوائد ان نقصانات کی وجہ سے اجاگر نہیں ہوسکے جو معاشی استحکام کو درپیش ہوتے ہیں۔

کورونا وائرس کی شدید لہر کے دوران کرپٹو کا رجحان شدت اختیار کرگیا تھا۔ سال 2021 کے دوران دنیا کی 20 بڑی معیشتوں میں 15 میں کرپٹو کرنسی میں کاروبار کیا جارہا تھا۔
یوکرین کی معیشت کا 12.7 فیصد،روس 11.9 فیصد اور وینزیولا میں 10.3 فیصد کرپٹو کرنسی کا شئیر تھا۔ یہ بھی بتایا گیا کہ کرپٹو کرنسی کے غیر واضح نظام کے باعث یہ ترقی پذیر ممالک میں مقبول ہوئی۔

مزیدخبریں