سپیکر پنجاب اسمبلی کی برٹش ہائی کمیشن کی پولیٹیکل کونسلر سے اہم ملاقات

Aug 11, 2022 | 15:58 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: سپیکرپنجاب اسمبلی محمد سبطین خان سے برٹش ہائی کمیشن کی پولیٹیکل کونسلر زو ویئر کی اسمبلی چیمبر میں ملاقات ہوئی۔  

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی ملکی صورتحال اور پارلیمنٹ کی بالادستی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محمد سبطین خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لئے مختلف شعبوں میں برطانوی اداروں کی شراکت لائق تحسین ہے۔ دو طرفہ تعاون کو انڈسٹری، زراعت اور دیگر شعبوں میں فروغ دینے کی گنجائش موجود ہے۔ دونوں ملکوں میں دیرینہ تعلقات کے فروغ کیلئے باہمی رابطے،تجارت اور پارلیمانی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے ہر شعبے میں ہماری یوتھ کے ٹیلنٹ میں کوئی کمی نہیں ہے۔ انہیں اگر مناسب مواقع میسر ہوں تو بہترنتائج مل سکتے ہیں۔ برطانیہ اور پاکستان کے مابین دیرینہ تعلقات کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔    سپیکر پنجاب اسمبلی نے پولیٹیکل کونسلر کو پنجاب اسمبلی میں ہونیوالی قانون سازی اور کمیٹی سسٹم سے آگاہ کیا۔ جس پر برٹش ہائی کمیشن کی پولیٹیکل کونسلر زو ویئر نے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی اور محمد سبطین خان کو پنجاب اسمبلی کا سپیکرمنتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

محمد سبطین نے مزید کہا پنجاب میں ضمنی انتخابات میں عوام نے عمران خان کے بیانئے پر مہر لگائی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف فری اینڈ فیئر الیکشن پر یقین رکھتی ہے۔ پولیٹیکل کونسلر زو ویئر کی جانب سے سپیکر سبطین خان کے خیالات و جذبات کا خیر مقدم کیا۔

پولیٹیکل کونسلر زو ویئر کا کہنا تھا انگلینڈ میں لاکھوں پاکستانی مختلف شعبوں میں شاندار طریقے سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ برطانیہ اورپاکستان کے مابین خوشگوار تعلقات بڑھانے کے لیے ہم اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

 وفد میں برطانیہ کے پنجاب میں نمائندہ خصوصی ا ایلکس بلنگر اور پولیٹیکل ایڈوائز برٹش ہائی کمیشن  طلال رضا نے بھی  شرکت کی۔ ملاقات میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک اور سپیشل سیکرٹری علی عمران رضوی بھی موجود تھے۔ سیکرٹری پنجاب اسمبلی عنائیت اللہ لک نے وفد کو پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ اور ایوان کا دورہ بھی کروایا۔  

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-11/news-1660215402-8276.mp4

       

        

       

       

مزیدخبریں