کم عمر جوڑا بیٹے کے والدین بننے پرنہال

Aug 11, 2022 | 15:00 PM

  ایک نیوز نیوز: کم عمری میں شادی کرنے والے پاکستانی جوڑے اسد اور نمرہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

چند ماہ قبل اسد نے سوشل میڈیا کے ذریعے اطلاع دی تھی کہ اُن کی اہلیہ نمرہ حاملہ  ہیں اور وہ دونوں اپنے چاہنے والوں کو یہ خوشخبری سُناتے ہوئے بے حد خوش بھی تھے۔تاہم، حالیہ وی لاگ میں جوڑے نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ ننھے شہزادے کے والدین بن گئے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ 9 اگست 2022 کو ہمارے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی اور وہ بہت زیادہ خوش ہیں۔اس دوران اسد کا کہنا تھا کہ وہ اس خوشی کے موقع پر اپنے جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔
واضح رہے کہ 2020 میں نمرہ اور اسد نے لوگوں کی توجہ اس وقت حاصل کی جب دونوں کی کم عمری میں شادی ہوئی اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔ 

https://www.pnntv.pk/digital_images/extra-large/2022-08-11/news-1660211999-5372.jpg
یاد رہے لاہور سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ اسد نےنہایت کم عرصے پر مشتمل دوستی کے بعد اپنی ہی ہم عمر نمرہ سے سال 2020 میں شادی کی تھی، اسد او لیولز کے طالب علم تھے اور مسقط میں رہائش پذیر تھے جبکہ نمرہ پا کستان میں ہی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔

مزیدخبریں