پاکستان بھر میں اقلیتوں کا دن منایا گیا 

minorities day
کیپشن: minorities day
سورس: google

ایک نیوز نیوز: پاکستان بھر میں آج اقلیتوں کا دن منایا جارہا ہے، اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کو کلیدی کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئین میں مذہبی آزادی اور اقلیتوں کی املاک کی تکریم کو قانونی شکل دی گئی ہے، اقلیتی برادری رواداری ، باہمی اتفاق کی فضا کو فروغ دینے کے لیے کردار ادا کرتی رہے ، اسلام امن اور رواداری کا مذہب ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کے مطابق دین کے معاملے میں کوئی جبر نہیں ہے، ان اسباب کاخاتمہ کرنا ہےجوسماجی ومذہبی استحصال کاباعث بن سکتےہیں، اقلیتوں کویکساں تعلیم وترقی کےمواقع فراہم کرنےکےاقدامات کیےگئے۔

مزید برآں صدر مملکت عارف علوی نے بھی اقلیتوں کے دن پر خصوصی پیغام جاری کیا، انہوں نے کہا کہ اقلیتوں نے ملکی ترقی میں بہترین کردار ادا کیا ہے، آج اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، یہ دن ہمیں قائداعظم محمد علی جناح ؒ کے وعدے کی یاد دلاتا ہے، قائداعظم کے مطابق ہر فرد کو مساوی حقوق اور آزادی حاصل ہوگی، پاکستان میں اقلیتیں زندگی کے تمام شعبوں میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں