ایک نیوز نیوز: انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں۔ بلال لاشاری کی ڈائریکشن میں بننے والی شاندار اور شائقین کی پسندیدہ ترین فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کا پہلا ٹیزر پوسٹر پیش کر دیا گیا ہے۔
فلم 13 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ دی لیجنڈ آف مولا جٹ اب تک کی پاکستان کی مہنگی ترین فلم ہے جس کا اسکرین پلے بلال شاری اور مکالمے ناصر ادیب نے تحریر کئے ہیں۔ مختلف تاریخوں اور شائقین کی جانب سے قیاس آرائیوں کے بعد بالاخر فلم کو ریلیز کرنے کی حتمی تاریخی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ فلم کا اس سے قبل بھی کافی بار تاریخ کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ فلم کے پہلے ٹیزر پوسٹرمیں مشہور گنڈاسا جھلک دیکھا رہا ہے۔ فلم کا پہلا ٹریلر 2018 میں ریلیز کیا گیا تھا لیکن متعدد وجوہات کی وجہ سے فلم کو ریلیز نہیں کیا جا سکا تھا۔
تفصیلات کے مطابق فلم میں سپر اسٹار فواد خان ، ماہرہ خان ، عمائمہ ملک ، گوہر خان، فارس شفیع، شفقت چیمہ ، نیراعجاز اور حمزہ علی عباسی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔دی لیجنڈ آف مولا جٹ 1979کلاسک فلم مولا جٹ کا ریمیک ہے۔ فلم کے ہدایتکار بلال لاشاری نے کی ہے جو باکس آفس کی میگا ہٹ فلم وارکیلئے مشہور ہیں۔ فلم کی پروڈیوسرعمارہ حکمت نے فلم انسائیکلو میڈیا اور لاشاری فلمز کے مشترکہ منصوبے کے تحت AAA موشن پکچرز کے تعاون سے تیار کی ہے۔ اس فلم کو مقامی طور پر مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے ندیم مانڈوی والا ڈسٹری بیوٹ کریں گے جو سنیما میں اپنی خدمات کیلئے مشہور ہیں۔