ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے بعد اسلام آباد پولیس نے اُن کے اسسٹنٹ اور انکی اہلیہ کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کے اہلِ خانہ نے کارِ سرکار میں عملی مزاحمت کی، البتہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس اس کیس سے جڑے تمام تر شواہد و ثبوت اکٹھے کررہی ہے، جہاں کہیں بھی قانونی کاروائی کی ضرورت پڑی پولیس اپنا کام کرے گی۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ کیس کا دائرہ کار اسلام آباد کے علاوہ دیگر صوبوں تک بھی پھیلایا جاسکتا ہے، جو لوگ ثبوت چھپانے یا شواہد مٹانے میں ملوث پائے گئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ جھوٹی خبروں پر دھیان نہ دیں، جو لوگ غلط خبریں اور عوام میں اشتعال پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، اسلام آباد کیپیٹل پولیس قانون کی عملداری کو یقینی بنائے گی۔
دوسری طرف عمران خان نے شہباز گل کے اسسٹنٹ ور ان کی اہلیہ کی گرفتار ی کی مذمت کی ہے۔رات گئے عماد یوسف کو اٹھائےجانےکےبعد شہباز گل کےمعاون اظہار کی اہلیہ، جنہیں اب خواتین کے تھانےمیں قیدکیاگیاہے، کےسفاکانہ اور غیرقانونی اغواء کی شدیدمذمت کرتاہوں
رات گئے عماد یوسف کو اٹھائےجانےکےبعد شہباز گل کےمعاون اظہار کی اہلیہ، جنہیں اب خواتین کے تھانےمیں قیدکیاگیاہے، کےسفاکانہ اور غیرقانونی اغواء کی شدیدمذمت کرتاہوں۔ میں اپنی قانونی برادری سے پوچھناچاہتاہوں کہ کیا بنیادی حقوق اب باقی نہیں رہے؟ پنجاب میں عبرتناک انجام سےدوچار ہونے
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 11, 2022
شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کو پولیس اٹھا کر تھانے لے گئ ہے. یہ تو بلکل ہی بوکھلا گئے. ویسے وہ سب انسانی حقوق اور جمہوریت کے چیمپئن کہاں ہیں؟
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 11, 2022