ایک نیوز نیوز: رواں برس کا آخری سپر مون جمعرات کی شام سے دکھائی دے گا اور یہ جمعہ کو عروج پر ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں یہ سپر مون نظر نہیں آئےگا اور صرف براعظم آسٹریلیا میں دکھائی دے گا اور آسٹریلیا کے مشرقی حصے میں رہنے والے اس کا واضح نظارہ دیکھ سکیں گے۔
اگست میں ہونے والےاس سپر مون کو اسٹرجیون مون کہا جاتا ہے۔ سپر مون اس وقت نظر آتا ہے جب زمین چاند کے نزدیک ترین ہو، زمین جتنی نزدیک چاند سے ہوگی، چاند اتنا واضح دکھائی دے گا۔
مئی سے لے کر اگست تک،ہر ماہ سپر مون دکھائی دیا ہے اور مئی میں ہونے والے سپر مون کے دوران چاند گرہن بھی تھا۔