اے این ایف کی بڑی کاروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

anti nacto force
کیپشن: anti nacto force
سورس: google

ایک نیوز نیوز: اینٹی نیٹو فورس  نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2  ملزمان کے پیٹ سے منشیات بھرے کیپسول برآمد کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملزم اسلام آباد سے دوحہ جا رہا تھا۔  جہاں اے این ایف نے پہلے ملزم کاشف کے پیٹ سے 102 آئس سے بھرے کیپسول برآمد کیے ہیں۔دوسرا ملزم اسلام آباد سے دبئی جارہا تھا۔ جہاں اے این ایف نے کاروائی کرتے ہوئے گل نبی نامی ملزم سے 125 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد ہوئے ۔ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔