القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کی لاش کہاں ہے؟

Aug 11, 2022 | 11:22 AM

  ایک نیوز نیوز: افغانستان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کی ہے کہ القاعدہ رہ نما ایمن الظواہری کی ہلاکت کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ تاہم ان کی لاش کو کوئی سراغ نہیں ملا۔

 غیر ملکی ذرائع ابلاغ کو ایک انٹرویو  میں انہوں نے کہا کہ الظواہری کی لاش کا اب تک اس کا کوئی سراغ نہیں ملا اور طالبان کو اس جگہ پر ان کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کیس کی  تحقیقات ہو رہی ہیں۔ جب یہ تحقیقات مکمل ہو جائیں گی، ہم نتائج کا اعلان کریں گے۔

 ان کا مزید کہنا تھا ک ہ الظواہری کے گھر کو نشانہ بنانے والے میزائل نے سب کچھ تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ بہت محفوظ ہے اور عام طور پر اس کا معائنہ نہیں کیا جاتا۔ذبیح اللہ مجاہد نے امریکا کی طرف سے کئے گئے آپریشن کو دوحا معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے منفی نتائج برآمد ہوں گے۔

 یادرہے امریکی صدر جو بائیڈن نے 2 اگست کو اعلان کیا تھا کہ امریکا نے القاعدہ کے رہ نما ایمن الظواہری کو کابل میں ہلاک کر دیا ہے۔

الظواہری کی ہلاکت القاعدہ کے لیے 2011 میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد سے سب سے بڑا دھچکا ہے۔ 

مزیدخبریں