پالتو بلی کی وفاداری، گھر میں چوری کی واردات ناکام بنادی

پالتو بلی ،وفاداری، گھر ،چوری کی واردات ،ناکام
کیپشن: پالتو بلی نے گھر میں چوری کی واردات ناکام بنادی۔

ایک نیوز نیوز: یہ علاقہ مسی سپی کا ہے۔ جہاں پر 68 سالہ رہائشی فریڈ ایورٹ اپنی ایک پالتو بلی کے ساتھ رہتے ہیں۔ ان کی بلی کا نام کیلکو ہے۔ اس بلی نے اپنے مالک کو اس وقت خبردار کیا جب دو افراد چوری کی نیت سے اس کے گھر میں گھسنے کی کوشش کررہے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ کیلکو ایک عرصے سے اپنے مالک کے ساتھ اس گھر میں مقیم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ شب جب کچھ افراد نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تو بلی نے خطرے کو بھانپ لیا۔

کیلکو فورا اپنے مالک کے کمرے میں گئی اور اونچی آواز میں آوازیں نکالنے لگی۔ جس سے 68 سالہ مالک بیدار ہوگیا اور بھانپ گیا کہ دال میں ضرور کچھ کالا ہے۔ جب اس نے دروازے کی جانب دیکھا تو وہاں دو افراد گھر میں داخل ہونے کی کوشش کرر ہے تھے اور ان میں سے ایک کے پاس پستول بھی تھا۔ فریڈ یہ سب دیکھ کر اندر گیا اور ہاتھ میں پستول پکڑ کر ان کو للکارنے لگا جس پر وہ بھاگ نکلے۔ 

اس طرح پولیس کو بلائے بغیر ہی بلا ٹل گئی اور فریڈ نے بتایا کہ اگر یہ بلی نہیں ہوتی تو گھر لٹ چکا ہوتا اور شاید وہ زندہ بھی نہ ہوتا۔