ویب ڈیسک:ویڈیوشیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام کےمقابلےمیں ایپ لانچ کرنےکاعندیہ دےدیا۔
تفصیلا ت کےمطابق ٹیکنالوجی کےمیدان میں روزبروزنئی ایجادات منظرعام پرآتی رہتی ہیں،ایسی ہی ایک نئی ایجادکےبارےمیں خبریں گردش کررہی ہیں۔جس میں ٹک ٹاک نےانسٹاگرام کوٹف ٹائم دینےکیلئےایپ لانچ کرنےکاعندیہ دےدیاہے۔
ٹک ٹاک کے مطابق کمپنی تصاویر اور تحریر کے لیے ایک باقاعدہ ایپ پر کام کر رہی ہے۔
کچھ صارفین کو ایسے نوٹیفکیشن موصول ہوئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ان کی تصویر پر مبنی پوسٹ نئی ’ٹک ٹاک نوٹس‘ پر شیئر کی جائے گی، تا کہ وقتافوقتاوہ اس کو بند کر دیں۔
سوشل میڈیا کمپنیوں کے ایک دوسرے کے فیچر نقل کرنے کی یہ تازہ ترین مثال ہے۔ اس سے قبل 2020 میں انسٹاگرام ٹک ٹاک ویڈیو فیچر کی نقل ریلز کے نام سے شیئر کر چکا ہے۔
ایک تجزیاتی کمپنی کے ریسرچ ڈائریکٹر مائک پرولکس کا کہنا تھا کہ نقل کرنے کا عمل پورے سوشل میڈیا میں چلتا ہے۔ لیکن ہمیشہ اس کے کامیاب ہونے کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔
ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ فی الحال کمپنی نے نوٹس ایپ کا نہ تو ڈیزائن کا تعین کیا ہے نہ ہی اجراء کی تاریخ کا۔