ایک نیوز:امریکی صدر جوبائیڈن بھی آخر کار اسرائیلی وزیراعظم کی جنونیت کے خلاف بول پڑے ۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جوبائیڈن نے کہاغزہ کے معاملے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو غلطی کر رہے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں۔غزہ میں خوراک اور ادویات کی مکمل رسائی ہونی چاہیے۔ امدادی تنظیم کی گاڑیوں پر حملہ اشتعال انگیزی ہے۔ اسرائیلیوں سےکہوں گا کہ صرف جنگ بندی کا مطالبہ کریں ۔
دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نےمسلم ممالک سےاسرائیل کےساتھ تعلقات منقطع کرنےکامطالبہ کیاہے۔
سوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس سابق (ٹویٹر)پراپنےجاری کردہ پیغام میں ایرانی سپریم لیڈرکاکہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کچھ مسلم ممالک صیہونی ملک کی مدد کررہے ہیں ۔اسرائیل کے ساتھ شراکت داری ان ممالک کو تباہی کی طرف لے جائے گی۔
خامنہ ای کامزیدکہناتھاکہ تمام مسلم حکومتیں اسرائیل کے ساتھ اقتصادی اور سیاسی تعلقات کو ’کم از کم عارضی طور پر‘توڑ دیں۔مسلم ممالک قدم اٹھائیں انہیں عوام میں مقبولیت ملے گی۔