بھارت بنگلہ دیش میں آج عیدالفطرعقیدت واحترام سےمنائی جارہی ہے

Apr 11, 2024 | 17:27 PM

ویب ڈیسک:بھارت اوربنگلہ دیش میں آج عیدالفطرمذہبی عقیدت واحترام کےساتھ منائی جارہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق بھارت میں بسنےوالےمسلمانوں نےعیدالفطرکی نمازکےاجتماعات کاانعقادکیا۔

دوسری طرف بنگلہ دیش کےمختلف شہروں اورقصبوں میں جامع مساجد ،عیدگاہوں اورکھلےمقامات پرعیدالفطرکی نمازکےاجتماعات منعقدکئےگئے۔
نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگیں جس کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر باہمی رنجشوں کو بھلا کر عید کی مبارک باد پیش کی۔
یاد رہے کہ 9 اپریل کو بھارت میں کیرالہ اور لداخ کے علاوہ کہیں چاند نظر نہیں آیا تھا اور ان مقامات پر کل جبکہ بیشتر بھارت میں عید الفطر آج منائی جا رہی ہے۔ 

مزیدخبریں