ایک نیوز:وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پرپنجاب بھرمیں ہزاروں قیدیوں کےاہلخانہ سےملاقاتیں کرائی گئیں۔
تفصیلا ت کےمطابق قیدیوں کی عیددوبالاہوگئی، قیدیوں کے اہل خانہ اپنے پیاروں سے ملاقات کے دوران مٹھائی اور کھانا بھی لائے ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پرعید پر قیدیوں کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی، پنجاب بھر میں قیدیوں نے اپنے اہل خانہ سے آج بھی صبحِ نو بجے سے چار بجے تک ملاقات کی۔
قیدیوں کےاہلخانہ نےملاقات کی اجازت دینےپروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاشکریہ اداکیا۔