مظفرگڑھ:گھریلوناچاقی پرشوہرنےبیوی سمیت 7بچوں کوقتل کردیا

Apr 11, 2024 | 15:10 PM

ایک نیوز:گھریلوں ناچاقی پرشوہرنےبیوی سمیت سات بچوں کوتیزدھارآلےسےگلےکاٹ کرقتل کردیا۔
تفصیلا ت کےمطابق قتل کی لرزہ خیزواردات کاواقعہ مظفرگڑھ کےعلاقےعلی پورمیں پیش آیا،جس میں جلادی شخص نےبیوی سمیت سات معصوم بچوں کےتیزدھارآلےسےگلےکاٹ دئیے۔

پولیس کےمطابق واقعہ کےبعدملزم جائےوقوعہ سےفرارہونےمیں کامیاب ہوگیا،جس کوبعدمیں گرفتارکرلیاگیاہے،جبکہ آلہ قتل بھی برآمدکرلیاگیا۔ قتل کی  وجوہات جاننےکی کوشش کی جارہی ہے،مرنے والے بچوں کی عمریں 6 ماہ سے 8 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش کےمطابق ملزم کی شناخت سجادکےنام سےہوئی ہے۔ ملزم ایک ٹانگ سے معذور اور درزی کا کام کرتا ہے۔ ملزم کو کچھ عرصے سے دماغی مسائل بھی درپیش تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےشوہرکےہاتھوں بیوی اوربچوں کےقتل کےواقعےکانوٹس لیتےہوئےافسوسناک واقعہ پرآئی جی پنجاب سےرپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ نےخاتون اورسات بچوں کے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ کا اظہار کیااور کیس کی مکمل تحقیقات کرکے ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا حکم دیا۔

مزیدخبریں