ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، پاک فضائیہ کے سربرہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو ٹیلیفون پر عید کی مبارکباددی۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم سرحدوں پر اپنے وطن کی حفاظت پر مامور جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، افواجِ پاکستان کے سربراہان کی پیشہ ورانہ قیادت میں ہمارے جوان وطن کے دشمنوں اور دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ عید الفطر کے موقع پر پوری قوم اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت اور ان کے اہلِ خانہ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔