عیدالفطر پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

Apr 11, 2023 | 23:52 PM

ایک نیوز: پاکستان ریلویز نے عیدالفطر پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر مسافروں کی سہولت اور عید پر سفر کرنے والوں کے رش کے پیش نظر سپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے 18 اپریل کو 2بجکر 45 منٹ پر پشاور روانہ ہوگی ،کوئٹہ سے راولپنڈی کے لئے عید اسپیشل صبح 10 بجے چلے گی۔

   اسی طرح کراچی سے لاہور کے لئے تیسری ٹرین 19 اپریل کو رات پونے 7 بجے روانہ ہو گی،راولپنڈی سے کوئٹہ کے لئے 26 اپریل کو صبح 9 بجے عید اسپیشل چلے گی۔

ریلویز کے مطابق آخری عید اسپیشل 27 اپریل کو لاہور سے 11 بجے دن کراچی جائے گی۔

اس کے علاوہ مسافروں کے رش کے باعث پہلے سے چلنے والی ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز بھی لگائی جائیں گی، حکام نے ورکشاپس ڈویژن کو سپیشل ٹرینوں کیلئے اضافی بوگیاں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

مزیدخبریں