ایک نیوز:بالی ووڈکی اینیمیٹڈ فلم ”دی سُپر ماریو بروز“ نے باکس آفس پر دوم مچا دی ہے اور اس فلم نے ریلیز کے ایک ہفتے میں کروڑوں ڈالرز کا بزنس کر لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 2005 کی مقبول ترین ویڈیو گیم ایڈاپشن پرمبنی فلم دی سُپر ماریو بروز کو مقامی و عالمی باکس آفس پر خوب پذیرائی مل رہی ہے فلم ریلیزکے ایک ہفتے میں ہی دنیا بھرسے 37.7 کروڑ ڈالرز کا بزنس کر چکی ہے۔
دی سپرماریو بروز مقامی باکس آفس سے 20.4 کروڑ جبکہ عالمی باکس آفس سے 17.3 کروڑ ڈالرز کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جس کے بعد اسے دوسری بڑی اینی میٹڈ اوپننگ قرار دیا جارہا ہے۔
خیال رہے ایرن ہورواتھ اور مائیکل جلینک کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں کرس پریٹ نے ’ماریو‘ کا کردار اپنی آواز میں نبھایا ہے۔
یاد رہے کہ ’دی سُپر ماریو بروز‘ 5 اپریل کو ریلیز ہوئی تھی اینیمیٹد فلموں کے شائقین کی جانب سے اس فلم کو بہت پسند کیا جا رہا ہے یہی وجہ ہے کہ اس وقت مقامی باکس آفس پر فلم ’دی سپر ماریو بروز‘ پہلے نمبر پر اسکور کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ سپر ماریو برادرز 1985 میں جاری ہونے والا ایک ویڈیو گیم پلیٹ فارم ہے۔ یہ سپر ماریو برادرز سیریز کا پہلا گیم ہے۔ سپرماریو برادرز میں، کھلاڑی ماریو کنٹرول سنبھالتا ہے جو اپنے دشمن بائوزرسے شہزادی ٹوڈ اسٹول کو بچانے کے لیے مشروم سلطنت کا سفر کرتا ہے۔ یہ دو کھلاڑی بھی کھیل سکتے ہیں دوسرا کھلاڑی ماریو کے بھائی لویجی کا کنٹرول سنبھالتا ہے۔
”سپرماریو برادرز“ دنیا کا انتہائی بااثراورمقبول ترین ویڈیو گیم شمار کیا جاتا ہے، 2005 میں، آئی جی این کے سروے میں اسے ہروقت کا سب سے عظیم ویڈیو گیم اورسب سے زیادہ فروخت یا ڈاؤن لوڈ ہونے والا اور تقریباً تین دہائیوں سے مقبول ویڈیو گیم قرار دیا گیا ہے۔ 2010ء میں برطانیہ کی مارکیٹ ریسرچ کمپنی ’ون پول‘ کے تحت 2 ہزارافراد پر مشتمل سروے میں ماریو بروز کو اب تک کا سب سے بہترین وڈیو گیم قراردیا گیا۔
اس پول میں 1985میں متعارف کروایا جانے والے مقبول گیم سپر ماریو برادرز نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ رنگین مشروم سلطنت پر بنائے گئے اس شاندار اینیمیٹڈ گیم کی اب تک 40 ملین کاپیاں فروخت کی جاچکی ہیں۔ ٹاپ20گیمز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر1980میں متعارف کروایا گیا پیک مین اور تیسرے نمبر پرٹیٹرس کو سب سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے۔