گاڑی کی نمبر پلیٹ ڈیڑھ کروڑ ڈالر میں نیلام

گاڑی کی نمبر پلیٹ ڈیڑھ کروڑ ڈالر میں نیلام
کیپشن: گاڑی کی نمبر پلیٹ ڈیڑھ کروڑ ڈالر میں نیلام

ایک نیوز :دبئی میں ایک امیر ترین شخص نے نیلامی کے دوران کار کے لیے 5 کروڑ 50 لاکھ درہم(ڈیڑھ کروڑ امریکی ڈالر) مالیت کی نایاب نمبر پلیٹ خرید لی۔
عالمی نشریاتی ادارے ’بلومبرگ‘ کی رپورٹ کے مطابق چیریٹی (خیرات) کے لیے منعقدہ نیلامی کے دوران دبئی کی ایل ایل سی کمپنی نے دو حروف پر مبنی کار کی نایاب نمبر پلیٹ ’پی 7‘ کی نیلامی کا انعقاد کیا اور یہ 5 کروڑ 50 لاکھ درہم میں نیلام ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق نایاب نمبر پلیٹ کی نیلامی کی بولی لگانے کا آغاز دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد کی طرف سے کیا گیا اور یہ ’عالمی فوڈ ایڈ‘ مہم میں منتقل کی جائے گی۔


 حالیہ نمبر پلیٹ کی نیلامی نے دبئی کے مقامی امیر ترین شخص سعید عبدالغفور کھوری کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے جنہوں نے 2008 میں نایاب نمبر پلیٹ ’1‘ کے لیے 5 کروڑ 22 لاکھ درہم خرچ کیے تھے۔تاہم حالیہ نیلامی جیتنے والے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔