ایک نیوز :آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے معاملے پر عمران خان نے سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق عبدالقیوم نیازی زمان پارک پہنچ گئے عبدالقیوم نیازی کی عمران خان سے اہم ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ایم ایل اے غلام محی الدین دیوان سمیت اہم کشمیری رہنما بھی موجودتھے، آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب پر اہم مشاورت بھی ہوئی۔