ایک نیوز(بلال ظفر)رہنماتحریک انصاف اسد عمر کاکہنا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردارتنویرالیاس نے عدلیہ سے متعلق سخت باتیں کہیں تو پھرشہبازشریف نے بھی تو زیادہ توہین آمیز باتیں کی ہیں ان کی بھی نااہلی توبنتی ہے ۔
زمان پارک کے باہر ایک نیوز کے رپورٹرسے گفتگو کرتے ہوئے رہنماتحریک انصاف اسد عمر کاکہنا تھا کہ اگر وزیراعظم آزاد کشمیر نے عدلیہ کیخلاف توہین آمیز گفتگو کی ہے تو پھرشہبازشریف نے زیادہ توہین آمیز گفتگو کی وہ بھی پکڑ میں آ جائیں گے ۔
سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر کا مزیڈ کہنا تھا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی جانب سے کل عدالت میں اپیل دائرکرنے جارہے ہیں۔