عمران خان دور میں کرپشن کے ریٹس بڑھے ، فردوس عاشق اعوان

Apr 11, 2023 | 21:19 PM

ایک نیوز :سابق وفاقی وزیرفردوس عاشق اعوان بھی طویل خاموشی کے بعدمیدان میں آگئیں ،انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کے دور میں رشوت کے ریٹس بڑھے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان کو ناتجربہ کارٹیم کی وجہ سے مشکلات کاسامنا ہے۔ ایک شخص کی وجہ سے عمران خان آج اس نہج تک پہنچ گئے ہیں،عمران خان کے کان میں یہ بات ڈالی گئی کہ ممبران اسمبلی کرپشن کیلئے فنڈ مانگتے ہیں۔
ان کا مزید کہناتھا کہ عمران خان نے عوامی نمائندوں کے بجائے بیوروکریسی پر زیادہ اعتبار کیا جس سے حالات خراب ہوئے،ملک کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار بیوروکریسی بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کیلئےہمیشہ آواز بلند کی،سیاستدان کاکام ہوتا ہے اسمبلی میں آکر ڈیلیور کرنا۔
عمران خان کرپشن کے خاتمے کے نعرے پر حکومت میں آئے،اس نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے عمران خان کو بہت محنت کرناپڑے گی۔
ان کا مزید کہناتھا کہ میں نے ووٹ کی سیاست کرنی ہے،مخصوص سیٹوں پر اسمبلی نہیں جانا چاہتی ۔اگر پی ٹی آئی کو میری ضرورت نہیں ہے تو میرے حلقے کے لوگوں کو تو ہے۔

مزیدخبریں