ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان
کیپشن: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

ایک نیوز :محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ  چند مقامات پر   گرج چمک  کے ساتھ  ہلکی بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ  بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں   گرد آلود ہوائیں جھکڑ  چلے گا۔اسلام آباد میں موسم  خشک رہنے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا ،پنجاب کےبیشتر اضلاع   میں موسم خشک اور گرم رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  بلوچستان اورسندھ کےبیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ،کشمیر اور  گلگت بلتستان میں موسم خشک اور  مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔