عمران نیازی  کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی غیر معمولی  تھا، وزیراعظم

Apr 11, 2023 | 20:10 PM

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کاکہنا ہے کہ عمران نیازی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا ووٹ غیرمعمولی واقعہ تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا وزارت اعظمیٰ کا منصب سنبھالنے کا1سال مکمل ہونے پرٹویٹ میں کہنا تھا کہ جب اقتدار سنبھالا تو حالات انتہائی مشکل تھے اور متعدد چیلنجز کا سامنا تھا۔ اس کی وجہ صرف یہ نہیں کہ عدم اعتماد کے بعد پی ڈی ایم کی حکومت اقتدار میں آئی بلکہ یہ وہ موقع تھا جب پاکستان کی تقریبا تمام سیاسی قوتوں نے مل کر غیر مقبول حکومت کوآئینی طریقے سے ہٹانے کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کیا۔ مختلف منشور رکھنے والی جماعتوں نے قومی مفاد پر یک جہتی کا مظاہرہ کیا جو ملک میں سیاسی انقلاب کی طرف اہم  پیش قدمی تھی۔ محاذ آرائی کے برعکس یہ سیاسی مصالحت اور تعاون کی سیاست کے نئے دور کا آغاز تھا۔
شہباز شریف کاکہنا تھا کہ عمران خان کی بچھائی گئی معاشی بارودی سرنگوں اور عالمی تیل اور غذائی اجناس کی سپلائی لائن میں رکاوٹوں کے باوجود پاکستان کی معیشت میں بہتری جاری ہے۔ دیوالیہ ہونے کی تمام پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں۔ ملکی معیشت کو بحال کرنے کے لیے حکومت مخلصانہ کوششیں کررہی ہے۔
وزیراعظم کاکہنا ہے کہ  پی ڈی ایم  کی حکومت میں پاکستان فیٹیف کی گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوا۔ یہ بہترین وزارتی رابطہ کاری کے ساتھ ساتھ عسکری قیادت کے تعاون کی بدولت ہوا۔ یہ ایک طویل سفر تھا لیکن مسلسل کوششوں نے اسے ممکن بنایا۔

مزیدخبریں