عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
کیپشن: عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

ایک نیوز : عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا جس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، جس میں شوال کے چاند کی رویت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور اسپارکو کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس لاہور، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں منعقد کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے کہا ہے کہ 20 اپریل کی شام عیدالفطر کا چاند نظر نہیں آئے گا لہذا رمضان 30 روزوں کا ہو گا اور عید ہفتہ 22 اپریل کو منائے جانے کا امکان ہے۔