الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرادی

Apr 11, 2023 | 18:08 PM

ایک نیوز : پنجاب انتخابات پر الیکشن کمیشن کی رپورٹ چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کردی ۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی ایک صفحہ پر مشتمل رپورٹ چیف جسٹس کو پیش کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب انتخابات کے لیے فنڈز دیے گئے نہ ہی مطلوبہ سیکیورٹی فورس دی گئی، 21 ارب روپے تاحال فراہم نہیں کیے گئے۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پنجاب نگران حکومت نے سیکیورٹی کے لیے صرف 75 ہزار اہل کار دینے کی رضامندی ظاہر کی حالاں کہ  پنجاب میں انتخابات کے لیے تین لاکھ سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی ہے۔

مزیدخبریں