ایک نیوز :آرمی چیف جنرل عاصم منیرکاکہنا ہے کہ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلاکو دفاعی پیداوار میں خود انحصاری حاصل کرنے،برآمدات اور معیشت میں حصہ ڈالنے کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کادورہ کیا۔انڈسٹریز کی صلاحیتوں، جاری منصوبوں کی پیشرفت، مقامی بنانے کی کوششوں اور حال ہی میں کیے گئے جدید اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
سپہ سالار نے ایچ آئی ٹی کی مختلف فیکٹریوں کا دورہ کیا اور پاک فوج کے لیے ٹینکوں، اے پی سیز، بہتر حفاظتی حل، ریموٹ ویپن سسٹمز اور دیسی ساختہ 155 ایم ایم آرٹلری گن بیرل کی تیاری، دوبارہ تعمیر اور اپ گریڈیشن کا مشاہدہ کیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اہلکاروں کی صلاحیتوں پراپنے مکمل اعتماد کااظہار کیا اور مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کی ضروریات کو بین الاقوامی معیار کے مطابق پورا کرنے کے لیے جدید دفاعی پیداوار کے ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے افسران اور افرادی قوت کے عزم کو سراہا۔