ایک نیوز :تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کی چار رکنی ٹیم مقدمے کے سمن لیکر لاہور پہنچ گئی۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کے تفتیشی سب انسپکٹر تجمل نقوی اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ ریس کورس پہنچے ۔پولیس کے مطابق تفتیشی تجمل نقوی عمران خان کی رہائش گا پر جا کر سمن وصول کروائے گا ۔اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے زمان پارک نوٹس وصول کروانے کے لیے لاہور پولیس معاونت کرے گی ۔