ایک نیوز :وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی کےبعد پی ٹی آئی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ۔ذرائع کےمطابق تحریک انصاف مطمئن ہے کہ اگلا وزیراعظم بھی ان ہی کی پارٹی میں سے ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں ہو گا۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں نئے وزیراعظم کی نامزدگی کیلئے مختلف ناموں پر مشاورت کی جائے گی۔ سردار تنویر الیاس کی نااہلی کو لیکر قانونی معاملات پر بھی مشاورت ہو گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر میں باآسانی نئے وزیراعظم کا انتخاب کروا سکتی ہے۔