ڈالرکی اونچی اڑان سے سونابھی مہنگاہوگیا

ڈالرکی اونچی اڑان سے سونابھی مہنگاہوگیا
کیپشن: Gold also became expensive due to the high flight of the dollar

ایک نیوز:  ڈالر کی اونچی اڑان کے باعث  پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ  ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں600 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کا بھاؤ 514 روپے اضافے سے 187157 روپے ہے۔

 عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ1 ڈالر کم ہو کر 2001 ڈالر فی اونس ہے۔