ایک نیوز:لاہورمیں ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجادی،بخارمیں مبتلا ایک مریض دم توڑگیا۔
تفصیلات کےمطابق ڈینگی وائرس نے مہلک صورت اختیار کر لی، شہر میں ڈینگی بخار میں مبتلا ایک مریض دم توڑ گیا، رواں برس ڈینگی بخار سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔
راوی ٹاون کا رہائشی انور نامی شہری ڈینگی بخار کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا ، ڈینگی مچھروں کی افزائش تلف نہ کرنے سے شہر پر مہلک وائرس پھر حملہ آور ہونے لگا۔
ڈینگی ورکرز کی مفت آٹا تقسیم پرڈیوٹی لگانے سے ڈینگی کی روک تھام متاثر ہوئی ۔ ضلعی انتظامیہ کی لاپرواہی سے ڈینگی نےخطرناک صورت اختیار کر لی۔
لاہور:ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجادی،ایک مریض دم توڑگیا
Apr 11, 2023 | 16:55 PM