سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداراینٹی کرپشن کے ریڈارپر

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداراینٹی کرپشن کے ریڈارپر
کیپشن: Former Punjab Chief Minister Usman Buzdar anti-corruption radar

ایک نیوز:اینٹی کرپشن پنجاب میں سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف مجموعی طور پر10 انکوائریاں جاری  ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انکوائریز کی تفصیلات حاصل کرنے کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی تھی۔
 عدالتی حکم پر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے رپورٹ جمع کرائی۔
اینٹی کرپشن کی رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار کے خلاف ڈی جی خان ڈویژن میں10 انکوائریز جاری ہیں۔سابق وزیراعلیٰ کے خلاف ڈی جی خان ڈویژن کے علاوہ کہیں کوئی انکوائری نہیں ہے ۔
 اینٹی کرپشن نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کر دی۔