ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ ن کی سینیئرنائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا صحافی منصور علی خان کو گزشتہ ماہ دیا جانے والا انٹرویو سوشل میڈیا کی زینت بنا ہواہے۔
تفصیلات کے مطابق وائرل ہونے والے انٹرویو ’آف ائر‘ وائرل ویڈیو کلپس توشہ خانے سے لی گئی ’ بی ایم ڈبلیو‘ گاڑی سے متعلق ہیں۔یہ ویڈیو کلپس پاک فوج کے سابق میجرعدیل راجا نے اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پرشیئرکیے ۔
میرے پاس کبھی گاڑی تھی ہی نہیں۔ اسکو ریکارڈ نہ کرو۔۔ لیکڈ کلپ!! کمال ذہانت۔۔ وزیر اعظم میٹریل pic.twitter.com/i4Ff5U0LbP
— Adeel Raja (@adeelraja) April 10, 2023
ویڈیو کلپ میں مریم نواز سے 2009 اور 2010 کے درمیان ملنے والی بی ایم ڈبلیو سے متعلق پوچھا گیا جس کے جواب میں وہ اس کے ریکارڈ سے لاعلمی ظاہرکرتی ہیں۔ مریم کی جانب سے کئی بار ریکارڈنگ روکنے کی بھی درخواست کی گئی، ان کا موقف تھا کہ انہیں اس حوالے سے علم نہیں اور وہ حقائق معلوم کریں گی۔
Part 2 - Leaked clip of Maryam Nawaz from an interview. Just brilliant! She is the chief organiser and wants to run this country. pic.twitter.com/OACuNtpcyj
— Adeel Raja (@adeelraja) April 10, 2023
ریکارڈنگ روکنے کا کہنے پر مریم نواز کا کہا گیا جملہ ’ اس کو کاٹو’ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے ٹویٹ پرردعمل میں اپنی ٹویٹ میں لکھا، ’انٹرویو کا بہترین حصہ، اسے اصل اسکرپٹ سے کیسے خارج کر دیا گیا؟رئیل بمب شیل تو یہ تھا‘۔
The only thing she said was that she didn't have the information at the moment instead of lying blatantly which your geedar of leader is very fond of doing. Her honesty is what has won her millions of proud fans ❤️
— PMLN (@pmln_org) April 10, 2023
Btw any luck finding Germany-Japan border on the world map? https://t.co/XZcObV4eyK
جس پر مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ سے وضاحتی ٹویٹ کیا گیا جس میں کہا گیا کہ مریم معلومات نہ ہونے پر جھوٹ نہیں بولنا چاہتی تھیں، بجائے اس کے کہ وہ کھلے عام جھوٹ بولیں جیسے کہ آپ کے لیڈر کرتے ہیں۔ مریم کی ایمانداری نے لاکھوں مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
انٹرویو کاکلپ وائرل ہونے کے بعد گزشتہ روز مریم کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا کہ مذکورہ معلومات نہ ہونے کی بناء پروہ ایسا کچھ نہیں کہنا چاہتی تھیں جو حقائق پر مبنی نہ ہو۔ انہوں نے لکھا، ’ یہ جھوٹ بولنے کے عادی ہیں اور دوسروں سے بھی جھوٹ کی امیدرکھتے ہیں’۔
Probably they are used to lying & expect others to do that too. I did not have the required info and did not want to say anything that was factually not correct. https://t.co/MSxtsdrf83
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 10, 2023
جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ میں دستاویزشیئرکی جس کے مطابق یہ بی ایم ڈبلیو گاڑی مریم نواز کی ہی ملکیت ہے۔
کاش میں اتنا امیر ہوں کہ میرے پاس BMW ہو اور مجھے پتہ بھی نہ ہو کہ میرے پاس اتنی مہنگی گاڑی بھی ہے۔۔۔ لیکن اس کیلئے شریف ہونا اور Dumb ہونا ضروری ہے pic.twitter.com/ml8vV91ere
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 10, 2023
فواد چوہدری نے طنزاً لکھا کہ کاش وہ بھی اتنےہی امیر ہوتے کہ بی ایم ڈبلیو پاس ہوتی لیکن علم ہی نہ ہوتا۔دوسری جانب انٹرویو کے آف ائر کلپس وائرل ہونے پرمتعدد ٹوئٹر صارفین نے اسے غیرپیشہ ورانہ اور غیر اخلاقی قراردیا۔
This is extremely unprofessional extremely unethical when someone who ever that may be requests NOT to record then it is binding on the anchor / journalist and the team to stop. https://t.co/iGWPaTcwxP
— Jasmeen Manzoor (@jasmeenmanzoor) April 10, 2023
اینکرپرسن جیسمین منظور نے بھی اپنی ٹویٹ میں اس اقدام کی مذمت کی۔