ایک نیوز:لاہور ہائیکورٹ میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی کی درخواست پر نیب نوٹسسز کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے آئندہ سماعت پرنیب حکام سے انکوائری سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے،سماعت 22 مئی تک ملتوی کر د ی۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزارکے وکیل نے موقف اپنایاکہ نیب نے 2019 میں ہاؤسنگ سوسائٹی کی انکوائری بند کر دی تھی ۔ دوبارہ انکوائری کو بد نیتی کی بنیاد پر کھول دیا گیا اور نوٹس جاری کیے گئے، نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد پرائیویٹ فرد کیخلاف نیب انکوائری نہیں کر سکتی۔
نا تو کوئی دستاویزات فراہم کی جا رہی ہیں اور نہ ہی نیب کی جانب سے وجوہات بتائی گئی۔کاروباری ہاؤسنگ سوسائٹی کو نقصان پہنچانے کیلئے نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں، نیب کو اختیار نہیں کہ اس معاملے پر انکوائری کر سکے ۔
فرحت شہزادی کے وکیل نے استدعاکی کہ عدالت نیب کو ہدایات جاری کرتے ہوئے انکوائری کرنے سے روکنے کا حکم دے۔
فرحت شہزادی کو نوٹس، لاہورہائیکورٹ نےنیب سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
Apr 11, 2023 | 15:19 PM