ایک نیوز:اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرایس ایم تنویرنے کہاکہ 30 اپریل تک فیکٹریوں میں ایمیشن سسٹم نہ لگانے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا۔ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی سنجیدہ مسئلہ ہے،روک تھام کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت و توانائی ایس ایم تنویر کی زیر صدارت محکمہ تحفظ ماحولیات کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا۔جس میں انسداد سموگ اور ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں سیکرٹری تحفظ ماحولیات ڈاکٹر ساجد محمود چوہان، ڈی جی نادیہ ثاقب، ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و تجارت اور محکمہ تحفظ ماحولیات کے افسران نے
اجلاس میں شرکت کی۔
صدر ایوان صنعت و تجارت لاہور کا شف انور، چیئرمین آر آئی ٹی اے انعام الحق، سٹیل ملز سے وابستہ صنعتکاروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرصنعت وتجارت ایس ایم تنویرکاکہناتھاکہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی سنجیدہ مسئلہ ہے، روک تھام کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہے،بعض فیکٹریوں میں غیر معیاری ایندھن کے استعمال سے ماحولیاتی مسائل پیدا ہو رہے ہیں،پولیشن کنٹرول ڈیواسز نہ لگانے والے کارخانوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔
ایس ایم تنویرکامزیدکہناتھاکہ ماحول اتنا آلودہ ہوچکاہے کہ عملی اقدامات کرنا ہوں گے، فیکٹریوں کی بندش نہیں چاہتے، ماحول کو آلودگی سے پاک کرنا چاہتے ہیں،
فیکٹریاں پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت قرضوں کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں نئی نسل کو آلودگی سے پاک ماحول دیں گے۔
دوسری جانب سٹیل فیکٹری مالکان کا 30 اپریل تک فیکٹریوں میں ایمیشن کنٹرول سسٹم لگانے کی یقین دہانی ۔
30 اپریل تک فیکٹریوں میں ایمیشن سسٹم نہ لگانے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا،وزیرماحولیات
Apr 11, 2023 | 13:56 PM