ایک نیوز:سپاہی ارشاد اللہ نے31 مارچ 2023 کو شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے سپاہی ارشاد اللہ کا تعلق خیبر پختونخواہ کے علاقے کَرک سے ہے، سپاہی ارشاد اللہ نے 2016 میں فرنٹئر کور خیبر پختونخواہ میں شمولیت اختیار کی ،سپاہی ارشاد اللہ نے 31 مارچ 2023 کو شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
سپاہی ارشاد اللہ شہید کے سوگواران میں بیوہ اور ایک سال کا بیٹا شامل ہے سپاہی ارشاد اللہ شہید کے دو اور بھائی بھی پاک فوج میں دفاع وطن کا عظیم فریضہ سرانجام دے رہے ہیں ۔
قوم کا شہدائے وطن کو سلام ! pic.twitter.com/IdEsZ55ZIv
— AIK News News (@pnnnewspk) April 11, 2023
شہیدسپاہی ارشاداللہ کی والدہ کاکہناتھاکہ مجھے فخر ہے کہ میرا بیٹا وطن پر قربان ہوا اور میں شہید کی ماں کہلائی۔
شہیدسپاہی ارشاداللہ کی بہن کاکہناتھاکہ ارشاد اللہ ہمارا چھوٹا بھائی تھا اور سب کی آنکھوں کا تارا تھا۔ ہمیں ارشاد اللہ کی شہادت پر نہ صرف فخر ہے بلکہ خوشی ہے کہ وہ شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوا ۔
شہیدسپاہی ارشاداللہ کے بھائی کاکہناتھاکہ سپاہی ارشاد اللہ شہید نے ہمیشہ اپنے دوستوں سے وطن پر مر مٹنے کی خواہش ظاہر کی ،پاک فوج کے جوانوں اور پوری قوم کو میرا پیغام ہے کہ وطن کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے۔ یہ عظیم مقام اور رتبہ ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا۔