ہیروئن سے 50 گنا زیادہ طاقتور نشہ ’فینٹینل‘ متعارف کرادیا گیا

Apr 11, 2023 | 12:10 PM

 ایک نیوز : فینٹینل ایک مہلک مصنوعی افیون اور کوکین کے خواص پر مشتمل جزو ہے جو ہیروئن سے 50 گنا زیادہ طاقتور ہے۔یہ میکسیکو کے ایک ساحلی شہر میں تیار کیا جاتا ہے۔

امریکہ میں حال ہی میں اس کے استعمال کے بعد بہت سے افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے۔ اور اب حکام نے نالوکسون نامی دوا کی بغیر ڈاکٹری نسخے کے فروخت پر پابندی عائد کی ہے، نالوکسون نامی دوا فینٹینل یا دوسری منشیات کے زیادہ مقدار میں استعمال کرنے کے اثرات کو زائل کر سکتی ہے۔

فینٹینل کی فروخت سے حاصل ہونے والا منافع بہت زیادہ ہے۔ ایک اندازے کے مطابق یہ مصنوعی اوپیئڈ ہیروئن تیار کرنے کی لاگت کے 100ویں حصے میں تیار کیا جا سکتا ہے یعنی اس کی تیاری پر کم لاگت آتی ہے۔

کارٹیلز کو اب میکسیکو میں دیہی برادریوں کو کنٹرول کرنے یا پوست اگانے کے لیے زمین کی ضرورت نہیں ہے۔ انھیں صرف کیمیکلز تک رسائی حاصل کرنی ہوتی ہے اور فینٹینل بنانے کا علم رکھنے والے کسی شخص کی خدمات حاصل کرنی ہوتی ہیں۔

اور چونکہ یہ بہت طاقتور نشہ آور چیز ہے جو کم مقدار میں منافع بخش ہے اور اس سے بھی زیادہ جب اسے امریکہ میں سمگل کیا جاتا ہے تو وہاں اس کی قیمت 10 گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔

پچھلے سال، 70,000 امریکیوں کی موت فینٹینل جیسے مصنوعی اوپیئڈ سے وابستہ منشیات کی زیادہ مقدار سے ہوئی۔ سنہ 2021 میں، سٹی کاؤنٹی میں فینٹینل کے باعث 814 افراد ہلاک ہوئے، صرف تیس لاکھ سے زیادہ لوگوں کی آبادی میں فی ہفتہ 15 سے زیادہ مرتبہ منشیات کا جان لیوا اوور ڈوز ہو

کیلیفورنیا اور میکسیکو کی سرحد وہ جگہ ہے جہاں امریکہ میں آدھے سے زیادہ فینٹینل کی کھیپ پکڑی جاتی ہے۔

مزیدخبریں